بھارت کا فریب دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا

ساہیوال(بیورو چیف)چیئر مین راہ حق ویلفیئر فائونڈیشن، ایدھی آف ساہیوال اور حلقہ پی پی 198 کے امیدوارچوہدری صغیر انجم نے پاکستان پر کیے گئے حملوں کوبزد لانہ قرار دیتے ہوئے دشمن کو خبردار کیا ہے کہ قوم اور افواج پاکستان ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔مکار دشمن نے پاکستان کے پانچ مقامات پر بزدلانہ حملہ کیا جو نہ صرف پاکستان کی سا لمیت پر حملہ ہے بلکہ خطے کے امن کو بھی خطرے میں ڈالنے کی کوشش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کی مسلط کردہ اس جنگی عمل کا بھرپور جواب دینے کا پورا حق رکھتا ہے اور بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم متحد ہے اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں