بھارت کا معاشی دباؤ ناکام،پاکستان کی بین الاقوامی تجارت برقرار

اسلام آباد(بیوروچیف)بھارت کی جانب سے پاکستانی مال بردار جہازوں پر بندرگاہوں کے استعمال کی پابندی کا اقدام مطلوبہ نتائج نہ دے سکا، شپنگ کمپنیوں نے متبادل راستے اور حکمت عملی اپنا کر تجارت کا تسلسل برقرار رکھا، جس سے بھارت کا دباؤ مؤثر ثابت نہ ہو سکا۔ پاکستان کی بین الاقوامی تجارت کو متاثر کرنے کے لیے بھارت کی جانب سے پاکستانی سامان لے جانے والے بحری جہازوں پر اپنی بندرگاہوں پر لنگر انداز ہونے کی پابندی کا اقدام کامیاب نہیں ہو سکا, شپنگ انڈسٹری کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ یہ بھارتی اقدام مطلوبہ اثرات مرتب کرنے میں ناکام رہا ہے۔یاد رہے کہ بھارت نے 2 مئی کو ایسے بحری جہازوں پر پابندی عائد کی تھی جو پاکستان سے سامان لے کر آ رہے ہوں یا پاکستان کی جانب جا رہے ہوں، انہیں بھارتی بندرگاہوں میں داخلے یا بھارتی علاقوں سے گزرنے سے روک دیا گیا تھا۔یہ قدم بھارت نے 7 مئی کو شروع کیے گئے فوجی آپریشن ‘سندور’ کے بعد اٹھایا تھا، جو پاکستان کے مؤثر جوابی اقدام کے باعث چار دن میں ہی ختم ہو گیا تھا۔ابتدائی طور پر بھارت کا مقصد پاکستان کی تجارتی روانی کو نقصان پہنچانا تھا، تاہم نتائج اس کی توقعات کے مطابق نہیں نکلے۔شپنگ کمپنیوں نے فوری طور پر حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے پاکستان سے آنے اور جانے والے سامان کو علیحدہ کر دیا، یوں بھارتی بندرگاہوں پر ان کا انحصار ختم ہو گیا۔تاہم درآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ بھارتی پابندی کے نتیجے میں شپنگ کا دورانیہ بڑھ گیا ہے اور کرایوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں