بھارت کو جارحیت کی صورت میں منہ توڑ جواب ملے گا

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنما اور سابق ممبر پنجاب اسمبلی میاں محمد طاہر جمیل نے کہا ہے کہ پوری قوم اپنی بہادر مسلح افواج اور حکومت کے شانہ بشانہ ہے بھارتی جارحیت کی صورت میں اسے منہ توڑ جواب ملے گا سیاحتی مقام پہلگام واقعہ میں بھارتی حکومت خود ملوث ہے، مسلم لیگ (ن) بھارتی آبی جارحیت کی مذمت کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت گذشتہ کئی سالوں سے ”میں نہ مانوں” کی رٹ پر قائم ہے اور اس نے کبھی دو طرفہ مذاکرات اور تعلقات میں بہتری لانے کیلئے پہل نہیں کی یہی وجہ ہے کہ مختلف ہتھکنڈوں اور ذرائع سے پاکستان کو بدنام کرنا اس کا وطیرہ ہے۔ میاں محمد طاہر جمیل نے مزید کہا کہ بھارت خود ایک دہشت گرد ملک ہے دنیا خطہ میں امن کے فروغ اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاکستان کی کاوشوں اور قربانیوں کی معترف ہے پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور اس نے ہمیشہ خطہ میں امن کے فروغ کی بات کی ہے حکومت اور جری مسلح افواج اپنے دفاع سے کسی طرح غافل نہیں ہے اگر بھارت نے جارحیت کا مظاہرہ کیا تو اسے دندان شکن جواب ملے گا، پاکستان کی جانب سے اپنی فضائی حدود کو انڈیا کیلئے بند کرنا خوش آئند ہے پوری قوم وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے موقف کی تائید کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں