بھارت کو دھچکا’پاکستان کو سلامتی کونسل میں نیا عہدہ مل گیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کو سفارتی میدان میں بڑی کامیابی مل گئی اور بھارت کو بڑا دھچکا لگ گیا۔پاکستان سلامتی کونسل کی 15رکنی انسداد دہشتگردی کمیٹی کا نائب صدر منتخب ہوگیا، سلامتی کونسل کمیٹی عالمی سطح پر دہشتگردی کیخلاف اقدامات کی نگرانی کرتی ہے، پاکستان طالبان پر پابندیوں سے متعلق کمیٹی کی بھی صدارت کرے گا۔یہ کمیٹی طالبان کے اثاثے منجمد کرنے، سفری پابندیوں اور ہتھیاروں کی روک تھام کے فیصلے کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں