بھارت کو زوردار جھٹکا، کوہلی انجرڈ ہو گئے

ممبئی (سپورٹس نیوز) اگلے ماہ پاکستان میں شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو مبینہ طور پر انجری کا سامنا ہے’ ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کیلئے تیار ویرات کوہلی کو گردن میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کی وجہ سے ان کی رنجی ٹرافی کے ابتدائی میچز میں شرکت مشکوک دکھائی دے رہی ہے۔کوہلی کو یہ انجری ایک ایسے وقت پر ہوئی ہے جب 23 جنوری کو رنجی ٹرافی شروع ہونے والی ہے اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آغاز میں بھی ایک ماہ رہ گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں