86

بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ (اداریہ)

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کا برملا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث عناصر پاکستان فرار ہوں گے، ہم انہیں مارنے کے لیے پاکستان کی حدود میں داخل ہوں گے، بھارتی نشریاتی ادارے سے ان کی گفتگو کا، پاکستان کے وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے کسی ایڈونچر کی کوشش کی تو منہ توڑ جواب دیں گے، ارض وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں، بھارت کا کوئی ادھار نہیں چھوڑیں گے، انڈیا کا جہاز گرایا تھا اور پائلٹ کو پکڑ کر خیرات میں واپس کیا تھا، پاکستان میں دہشت گردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، نئی دہلی سیاسی مجبوریوں کی وجہ سے سیاسی کشیدگی بڑھا رہا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا بھارتی حکمران الیکشن وغیرہ کے سلسلے میں بھڑکیں مار رہے ہیں، اگر انہوں نے جرأت کی تو اسی طرح کا جواب دیا جائے گا ہم نہیں چاہتے کہ کشیدگی ہو، بھارت دہشت گرد کارروائیوں کی سرپرستی کرتا ہے، بھارت عوام کی توجہ حاصل کرنے کیلئے پاکستان مخالف بیانات دیتا ہے، بھارت محتاط ہو کر بیانات دے، الیکشن کے چکر میں کوئی ایسی حرکت نہ کرے جس کا خمیازہ ان کو بھگتنا پڑے، دوسری جانب دفتر خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ شہریوں کو نشانہ بنانا بھارت کا اعتراف جرم ہے، پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنی خود مختاری کے تحفظ کیلئے مکمل پُرعزم ہے عالمی برادری کو بھارت کے گھنائونے اور غیر قانونی اقدامات پر محاسبہ کرنا چاہیے، 25جنوری کو پاکستان نے بھارتی دراندازی کے ناقابل ثبوت فراہم کئے یہ پاکستان میں بھارت کے ماورائے عدالت اور بین الاقوامی قتل عام کی مہم کے واضح ثبوت ہیں، فروری 2019ء کو بھی جارحیت کو جارحیت پر سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس اقدام سے بھارت کے فوجی برتری کے کھوکھلے دعوئوں کو بے نقاب کیا، انتخابی فائدے کیلئے بھارتی حکمران نفرت انگیز بیان بازی کا سہارا لے رہے ہیں، بھارت کا غیر ذمہ دارانہ روّیہ ہمیشہ خطے میں امن کیلئے خطرہ ہے ہماری امن کی خواہش کو غلط نہیں سمجھا جانا چاہیے تاریخ پاکستان کے پختہ عزم اور اپنے بھرپور دفاع کی صلاحیت کی گواہ ہے” بھارتی حکمران طاقت کے نشے میں جو بیانات دے رہے ہیں اس سے پاکستان بالکل گھبرانے والا نہیں وزیر دفاع نے بھارتی وزیر دفاع کو واضح کر دیا ہے اگر کسی ایڈونچر کی کوشش کی تو اس مرتبہ نہ بھارتی جہاز کی تباہی کے ساتھ ساتھ ان کا پائلٹ بھی واپس نہیں کیا جائے گا، بھارت کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے، ایڈونچر کا منہ توڑ جواب دیں گے بھارت پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کی سرپرستی کرتا ہے جس کے ثبوت موجود ہیں انتخابی فائدے کیلئے بھارتی حکمران نفرت انگیز بیان بازی سے باز رہیں، پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، بلاشبہ پاکستان کا بھارتی وزیر دفاع کے بیان کے جواب میں یہی بیان بنتا ہے،، جب سے بھارت میں بی جے پی نے اقتدار سنبھالا ہے خطے میں طاقت کا توازن بگڑ رہا ہے بھارت میں اقلیتیں محفوظ نہیں غیر قانونی اقدامات سے بھارتی حکمرانوں نے متنازعہ مقبوضہ کشمیر میں طاقت کے زور پر کشمیریوں کو غلام بنا رکھا ہے ان پر زمین تنگ کر دی گئی ہے کشمیریوں کا دُنیا سے رابطہ منقطع کر دیا ہے بھارتی فورسز کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہیں بھارت پاکستان میں دراندازی کے لیے کوشش کرتا رہا ہے اور ہر بار اسے ہزیمت اٹھانا پڑی اس کے باوجود وہ ایسی حرکتوں سے باز نہیں آ رہا بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا حالیہ بیان قابل مذمت ہے ایسی گیدڑ بھبھکیوں سے پاکستان ڈرنے والا نہیں، بھارت میں الیکشن نزدیک ہیں اور بھارتی حکمران ایک بار ایسی گیم کھیلنا چاہتے ہیں جس سے ان کو سیاسی فائدہ حاصل ہو اور وہ اپنی حکمرانی قائم رکھ سکیں مگر اس بار بھارتی حکمرانوں کی یہ چال نہیں چل سکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں