62

بھارت کو ناکامی بزدلی کا سبق تا حیات یاد رہے گا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری حسام علی وڑائچ نے کہاہے کہ پاکستان ہر جارحیت اور دہشت گردی کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ۔10 مئی کو جس طرح بھارتی جارحیت کا پاک افواج پاکستان جواب نے دیا یہ ہماری قومی خود داری اور دفاعی صلاحیت کا مظہر ہے ۔ بھارت ایک غیر ذمہ داراور تشدد پسند ریاست جس کو پاکستانی مسلح افواج نے دندان شکن جواب دیکر اسکے تمام عزائم کو خاک میں ملادیا ہے ۔ انہو ں نے پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گے ۔ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے ۔ قوم کے شیر جوانوں نے جس طرح دشمن کو دندان شکن جواب دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں