بھارت کو کھیلوں میں ایک اور ہزیمت کا سامنا

اسلام آباد (سپورٹس نیوز)بھارت کو کھیلوں میں ایک اور ہزیمت کا سامنا، پاکستان کی بھارت کیخلاف سپورٹس ڈپلومیسی میں بڑی جیت، پاکستان کے محمد خالد محمود بھارتی حریف کو شکست دیکر ایشین باکسنگ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن منتخب ہوگئے ہیں۔ تھائی لینڈ میں ہونیوالے ایشین باکسنگ کے کانگریس اجلاس میں ہونے والے انتخابات میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد محمود بھارتی حریف اجے سنگھ کو 9کے مقابلے میں 18ووٹ سے ہرا کر کامیاب ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں