سرگودھا(بیورو چیف )بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر پاک فوج نے پوری قوم کا سر فحر سے بلند کردیا۔پاکستانی فوج اور عوام اپنے ملک کی سلامتی کے لیے سیسہ پلائی دیوار بن گے دشمن بھارت کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔ان خیالات کا اظہار ملک خالد منظور نے کیا ان کے ساتھ فضل کریم۔چوہدری عزیر۔ذیشان فاروق خان۔رضوان بلوچ۔شہزادہ انیق الحسن۔ابراہیم اور شاکر۔ نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا سرگودھا کی غیور عوام کی طرف سے پاکستان کے خلاف جھوٹے پراپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دینا اور بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنا پوری قوم کی فتح ہے اور مودی سرکار کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر بھارت نے دوبارہ کسی قسم کی جارحیت کی تو پوری قوم بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اس نے سندھ طاس معاہدہ چھیڑ کر کشیدگی کو ہوا دی جس کا خمیازہ اسے شکست کی صورت میں بھگتنا پڑا حکومت اور پاک فوج نے بھارت کے اوچھے ہتھکنڈے کا منہ توڑ جواب دے کر سبق سیکھایا۔




