25

بھارت کھیلوں میں سیاست کرنے سے باز نہ آیا ‘ کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار

لاہور(سپورٹس نیوز)ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے ایک بار پھر ایشیاکپ2023کیلئے بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے اور کہا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل نے 26.2ملین امریکی ڈالر کمائے ہیں، اضافی آمدنی پیدا کرنے کا ایک تاریخی سنگ میل حاصل کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان ایشیاکپ 2023کے تنازع نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر شکوک مزید بڑھادیئے ہیں۔ جے شاہ نے ایشیاکپ کے مقام پر شریک ممالک کی ٹیموں سے جواب کا انتظار کررہے ہیں، جس کے بعد حتمی طور پر ایشیاکپ کا مقام طے کیا جائے گا۔دریں اثنا بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے تمام ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹس کیلئے انعامی رقم میں بھی اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں