بھارت کیخلاف تاریخی فتح نے قوم کو متحد کردیا،مریم نواز

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں لیپ ٹاپ اورہونہار سکالرشپ فیز ٹو کی تقریب سے خطاب میں اہم اور بڑے اعلانات کیے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اگلے سال فیصل آباد میں میٹروبس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے فیصل آباد میں گرین الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان بھی کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے فیصل آباد کیلئے لاہور کی طرز پر فیصل آباد ڈویلپمنٹ پلان لانے کا اعلان کردیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے فیصل آباد ڈیژن کے شہروں کیساتھ ساتھ گائوں کو بھی ماڈل ویلج بنانے کا اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دنیا کی سب سے بڑ ی قوت اورطاقت بنانا چاہتے ہیں۔سب کی نیت ٹھیک تھی تو پاکستان کو تاریخی فتح ملی۔اگر عوام تقسیم اورقیادت متحد نہ ہوتی تو دشمن کے خلاف تاریخی فتح نہ حاصل کرسکتے۔تاریخی فتح پر قوم کو متحد اوریکجان بنا دیا۔کامیابی پر فخر نہیں،عا جزی اور اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں۔آج میرا اورہم سب کا سر فخر سے بلند ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہر لحاظ سے بڑے دشمن سے سامنا تھا،مقابلہ کیا،افواج پاکستان نے جنگ لڑی،پوری قوم ساتھ کھڑی تھی۔ہم نے صرف جنگ ہی نہیں جیتی بلکہ قوم کا روشن مستقبل یقینی بنایا۔میں باربار بچوں کو تفریق اورتقسیم کرنے والوں کے بارے میں بتاتی رہی۔میں بچوں سے پہلے بھی کہتی رہی، آج بھی کہتی ہوں کہ نفرت اورتقسیم پھیلانے والوں کی باتوں میں نہیں آنا۔ہر نوجوان کا قدم ملک وقوم کی سلامتی کیلئے ہونا چا ہیے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ سارے ادارے ہمارے اپنے ہیں،لوگ ہمارے اپنے ہیں،اندھی نفرت کا شکار نہیں ہونا چا ہے۔وطن کا مستقبل طلبہ کے ہاتھ میں ہے۔وردی کو ڈنڈے پر لٹکا کر مذاق اڑایا گیا،آج یہی وردی پوش جوان سرحدوں پر ہماری حفاظت کیلئے لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کا جذبہ دیکھ کر دل کو تسلی،اطمینا ن اورمسرت ہوتی ہے،اپنے طلبہ پر فخر ہے۔جنگ جیتنے سے بڑا خوشی کا لمحہ کوئی نہیں ہوسکتا۔بچوں سے کہتی ہوں کہ کسی کے اقتدار کی ہوس کا شکار نہ بنیں۔پاکستان کے نوجوانوں نے نفرت کی سیاست کو مسترد کردیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ جب مشکل گھڑی آتی ہے،قوم کے بیٹے سینہ تان کرکھڑے ہوتے ہیں۔ملک کے مستقبل کے بارے میں شک و شبہات پیدا کرنے والے شرمندہ ہوئے۔لیپ ٹاپ اورسکالر شپ طلبہ پر احسان نہیں بلکہ ان کا حق ہے۔میں عوام کی امانتوں کی امین ہوں،سب کچھ بیٹے اوربیٹیوں کا ہے۔بچوں کے ہاتھ میں لاٹھی اوراسلحہ اچھانہیں لگتا،لیپ ٹاپ اچھے لگتے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پراجیکٹس کا معائنہ کرنے کے دوران سبزی کے نرخ چیک کیے،اللہ کا شکر ہے اشیا کے نرخ نیچے آرہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں زیادہ سے زیادہ بچوں کو لیپ ٹاپ اورسکالر شپ دینا چاہتی ہوں۔ہمارے بچے لائق،ذہین اورمحنتی ہیں،ہمار ا مستقبل انہی سے روشن ہیں۔لیپ ٹاپ اورسکالرشپ لینے والے بچوں،ان کے والدین اوراہل خانہ کو مبارک باد پیش کرتی ہوں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ جن جہازوں کو گرایا اورجلایا گیا،انہی جہازوں اورلوگوں نے جنگ لڑی۔انڈیا کہتا تھا کہ رافیل طیارہ گرایا نہیں جا سکتا،ہم نے جے ایف تھنڈر سے گرا کر دیکھا دیا۔قوم کو یقینا یاد ہوگا جے ایف تھنڈرکس نے بنایا تھا۔محمد نوازشریف نے کہا تھا کہ ہم 9مئی والے نہیں 28مئی والے ہیں۔آج نوجوانوں کا جوش و خروش بتارہا ہے،ہم 9مئی والے نہیں 10اور28مئی والے لوگ ہیں۔ 1998میں لوگ محمد نوازشریف کو ایٹمی دھماکے کا جواب نہ دینے کا کہہ رہے تھے۔لوگوں نے محمد نوازشریف کو ایٹمی دھماکے پر پابندیاں لگنے سے ڈرایا۔محمد نوازشریف نے کہا کہ دھماکے ضرور کروں گا،میرے وطن کی سلامتی اوردفاع کا معاملہ ہے۔28مئی کو ہم نے مقابلہ 5اور6سے جیتا تھا،10مئی کو مقابلہ 6 /زیرو سے جیتا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ میرے بیٹے اوربیٹیاں 10مئی کے جانشین ہیں،سبز ہلالی پرچم نہیں گرنے دیں گے۔فضائیہ کے شاہینوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ فیصل آباد کے 12ہزار طلبہ کی طرف سے وزیراعظم شہبازشریف،آرمی چیف جنرل عاصم منیر،ایئر چیف ظہیر بابر سندھو کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔جنگ میں زخمی ہونے والے شہریوں اورجوانوں کی دیکھ بھال کرنے پر سب کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔شہدا اورغازیوں کی بے مثال خدمت اوردیکھ بھال کرنے والو ں کو بھی خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر رانا سکندر حیات،سیکرٹری ڈاکٹر فرخ نوید اوران کی ٹیم کو شاباش دیتی ہوں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے تقریب کے آخر میں پاکستان زندہ بادکے نعرے لگوائے۔دریں ثناء ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے فیصل آباد کے تاریخی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ سکیم کا آغاز کیا۔پنجاب میں آٹھ سال بعد دوبارہ لیپ ٹاپ سکیم کا آغاز ہوا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے فیصل آباد کے طلبہ کے لئے 13th جنریشن کور آئی سیون کا شاندار تحفہ دیا۔فیصل آباد ڈویژن میں ہونہار سکالر شپ فیز ٹو کابھی آغاز ہوگیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے طلبہ کو لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ کے چیک دئیے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی آمد پر فیصل آباد کے طلبہ نے بے مثال جوشِ و خروش سے نعرے اور تالیاں بجائیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تقریب میں آمد پر ہاتھ ہلا کر طلبہ کے خیرمقدمی نعروں کا جواب دیا۔طالبات نے وزیر اعلی مریم نواز شریف کو پورٹریٹ اور پینسل سکیچ پیش کئے۔جی سی یونیورسٹی کی طالبات نے خوبصورت شال کے تحائف پیش کئے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈر سے ان کی نشستوں پر جاکر ملاقات کی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اپنی نشست چھوڑ کر طلبہ کے درمیان بیٹھ گئیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر طلبہ کو لیڈیز پولیس کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے طالبعلم محمد عبداللہ رضا کو پر تاثیر تلاوتِ قرآن مجید اور طالبہ نے نعت پیش کرنے پر مبارکباد دی۔”میری سرحد پہ پہرا ہے ایمان کا” وزیراعلیٰ مریم نواز نے قومی ترانہ پیش کرنے پرطلبہ کو انعام دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف طلبہ کی درخواست پر خود بھی قومی ترانے میں شامل ہوگئیں۔تقریب میں ہائر ایجوکیشن کی طرف سیلیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ پرخصوصی ڈاکو مینٹری پیش کی گئی۔ہونہار سکالر شپ فیز ٹو کے تحت دو سے پانچ سال اور تیسرے سے آٹھویں سمیسٹر کے 4075طلبہ کو ملیں گے۔فیصل آباد ڈویژن کے سرکاری کالجز، میڈیکل کالجزاور یونیورسٹیوں کے طلبہ کے لئے 10کروڑ روپے سے زائد کے سکالر شپ ملیں گے۔فیصل آباد ڈویژن میں کالجز کے1531طلبہ کو 29 لاکھ،میڈیکل کالجز کے 82 طلبہ کو 4 لاکھ،اور یونیورسٹیز کے 2462 طلبہ کو 67 لاکھ کے سکالر شپ ملیں گے۔فیصل آباد ڈویژن کے طلبہ کو 5928 لیپ ٹاپ دئیے گئے۔سرکاری یونیورسٹیاں کے طلبہ کو 4224، میڈیکل کالج کے 319 طلبہ اور کالجز کے 1385 طلبہ کو لیپ ٹاپ دیئے گئے۔ طالبات نادیہ انور اور عثمان تبسم نے لپپ ٹاپ سکیم اور ہونہار سکالر شپ پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیر اعلی مریم نواز شریف طلبہ میں گھل مل گئیں، طالبات سے ہاتھ ملائے اورسلیفیاں بنوا ئیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبہ سے ملکر” پاکستان زندہ باد ”کا فلک شگاف نعرہ لگایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں