32

بھارت کی آبی دہشتگردی ‘ راوی میں پانی چھوڑ دیا

لاہور (بیوروچیف)پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)پنجاب نے بتایا ہے کہ بھارت نے دریائے راوی میں پانی چھوڑ دیا ہے۔پی ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت نے1لاکھ85ہزار کیوسک پانی دریائے راوی میں چھوڑا ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ گزشتہ سال بھی بھارت نے1لاکھ 73ہزار کیوسک پانی چھوڑا تھا۔پی ڈی ایم اے کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دریائے راوی سے منسلک اضلاع کی انتظامیہ ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہے۔دوسری جانب دریائے چناب اور ملحقہ ندی نالوں میں آج سے 10 جولائی تک اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے، دریا کے کنارے آباد لوگوں کی نقل مکانی کے لیے اعلانات کیے گئے۔دریائے چناب میں ممکنہ سیلاب سے سیالکوٹ، گجرات، وزیر آباد، منڈی بہائو الدین اور حافظ آباد کے علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔صورتِ حال کو مانیٹر کرنے کے لیے کمشنر دفتر میں ریجنل کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔کمشنر گوجرانوالہ کا کہنا ہے کہ دریائے چناب سے ملحقہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپ لگا دیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر گجرات نے کہا ہے کہ دریائے چناب میں سیلاب کے باعث 59 کے قریب دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ڈپٹی کمشنر گجرات نے بتایا کہ کوٹ غلام تا کوٹ نکا سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، دریائے چناب میں 1 لاکھ 18 ہزار43 ہزار 692 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا، ہیڈ خانکی کے مقام پر اپ سٹریم 54404 کیوسک اور ڈان سٹریم 47300 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام مقامات پر پانی کا بہا ئومعمول کے مطابق ہے، گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، دریائوں میں پانی کے بہا ئوکو باقاعدگی سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں