بھارت کی بھی ایران کے خلاف جنگ میں انٹری

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی بھی ایران کیخلاف جنگ میں انٹری،امریکا کوفضائی حدود دے دی، امریکی بی-ٹو بمبار طیاروں نے ایران پر حملے کے لیے بھارتی فضائی حدود استعمال کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی طیارے امریکی جزیرے گوام سے روانہ ہوئے، طیاروں نے مغرب کی جانب بحرِ انڈمان کو کراس کیا۔وسطی بھارت کی فضائی حدود عبور کر تے ہوئے بحیرہ عرب کے راستے ایران کی سرحد کے نزدیک پہنچے۔واضح رہے یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مشرق وسطی میں ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے اور امریکی حملے سے خطے میں مزید کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے۔امریکی طیارے مغرب کی جانب بحرِ انڈمان سے ہوتے ہوئے وسطی بھارت کی فضائی حدود عبور کر کے بحیرہ عرب کے راستے ایران کی سرحد کے نزدیک پہنچے۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کہ مشرق وسطی میں ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے اور امریکی حملے سے خطے میں مزید کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے۔تجزیہ کار اس انکشاف کو خطے میں بھارت کے ممکنہ اسٹریٹجک کردار کی علامت قرار دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں