بھارت کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائیگا،آزاد علی تبسم

چک جھمرہ(نامہ نگار) بھارت کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائیگا رات کی تاریکی میں کیئے گئے حملوں کا پاک فوج کے جوانوں نے بہت زبردست جرأت بہادری اور جواں مردی سے مقابلہ کرکے دشمن کو دندان شکن جواب دے کر ثابت کردیا ہے پاکستان کی افواج کا مقابلہ بزدل دشمن نہیں کرسکتا پاکستان کے عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور قربانی دینے کے لیئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی رہنما آزاد علی تبسم نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور مودی سرکار کی مذمت کے حوالے سے نکالی گئی ریلی کے اختتام پر پاکستان اور پاک فوج کی سلامتی کے لیئے دعائیں مانگی گئیں۔ ریلی میں ہر طبقہ فکر کے لوگوں طالب علموں تاجروں سیاسی کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔ نکالی گئی ریلی چک جھمرہ کی ایک بڑی ریلی تھی ریلی کی قیادت پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری و سابق ایم پی اے ٹکٹ ہولڈر این اے 95 آزاد علی تبسم ‘ عطااللہ باجوہ افتخار گھمن ملک افتخار احمد ملک محمد اکرم سیٹھ محمد سلیم انصاری فاروق جنجوعہ ملک اللہ رکھا الفلاح سکول و کالجز کے چیف ایگزیکٹو احسان اللہ وڑائچ زاہد گایہ میاں اقبال مرزا بابر مرزا طارق محمود مرزا منظور احمد اکبر علی گولڑوی عابد مجید اعجاز احمد ججا ودیگر نے کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں