بھارت کی جارحیت کا پورا جواب دیا جائے گا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ظفراقبال ناگرہ نے کہاہے کہ بھارت کی جارحیت اپوراجواب دیاجائیگا۔پاکستان امن چاہتاہے مگربھارت اسے ہماری کمزوری سمجھ رہاہے اس نے مدارس اور عام شہریوں پرحملہ کرکے گھٹیاپن کامظاہرہ اورعالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ اب پاکستان اس کااپنی خواہش کے مطابق جواب دے گا۔ان کاکہناتھاکہ پاکستان کاہرفردملکی سلامتی اوردشمن کے ساتھ لڑنے کیلئے پاک فوج کیساتھ کھڑاہے۔کلمہ طیبہ پربننے والا پاکستان سلامت رہے گادشمن کومنہ کی کھاناپڑے گی۔بھارت نے پاکستان کی تحقیقات کی پیش کش ٹھکرا کر شہریوں کو نشانہ بنایا۔بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں