بھارت کی ریاستی دہشتگردی ایک بار پھر بے نقاب

اوٹاوا (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی ریاستی دہشتگردی اور کینیڈا میں سکھ رہنمائوں کے قتل کے شواہد ایک بار پھر بے نقاب ،کینیڈا میں سکھ رہنمائوں کے قتل اور بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی پالیسی کے واضح ثبوت سامنے آگئے۔ کینیڈا کی انٹیلیجنس ایجنسی کے ترجمان کے مطابق بھارت کینیڈا میں غیر ملکی مداخلت اور جاسوسی کا بڑا مجرم ہے۔کینیڈین جریدے دی پوسٹ کے مطابق کینیڈین سیکیورٹی انٹیلی جنس سروس (CSIS) کے ترجمان ایرک بالسام نے بذریعہ ای میل اس موقف کی تصدیق کی۔نیشنل پوسٹ کے مطابق کینیڈا کی سکھ کمیونٹی میں بھارت کے حوالے سے شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے،سابق کینیڈین وزیراعظم نے بھی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید شواہد پیش کیے،بھارتی حکومت سے منسلک شرپسند عناصر کینیڈا میں قتل ، بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔ماہرین کے مطابق مودی کی انتہاپسند حکومت ریاستی دہشت گردی سے خالصتان رہنمائوں کو منظم طریقے سے نشانہ بنا رہی ہے،بھارتی خفیہ ایجنسی”را” کے ذریعے بھارتی ریاستی دہشت گردی شدت اختیار کر چکی ہے ،بھارت کی اقلیتوں، بالخصوص سکھوں اور مسلمانوں، کے خلاف ریاستی دہشت گردی روکنا عالمی ذمہ داری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں