50

بھارت کی سفارتی ناکامی پاک روس تعلقات مزید مضبوط (اداریہ)

روس اور پاکستان میں اسٹریٹجک شراکت داری میں پیش رفت جاری ہے جو کہ بھارت کی سفارتی سطح پر بڑی ناکامی ہے پاکستان کی مضبوط معاشی ساکھ سے متاثر روس نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا معاہدہ کیا ہے اور اس بدلتی ہوئی صورت حال کے نتیجہ میں بھارت کا اثرورسوخ شدید خطرے میں پڑ چکا ہے۔ دہائیوں سے بھارت کے ساتھ اسٹریٹجک اتحادی روس کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا معاہدہ بھارت کی سفارتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے عرب نیوز کے مطابق پاکستان اور روس کے مابین ایک ارب ڈالر کی دوطرفہ تجارت ہو گی اسی طرح پاکستان کا روس سے سستے تیل کی درآمد کا سلسلہ بھی کامیابی سے جاری ہے دی ڈپلومیٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وسطی ایشیا سے روابط میں پاکستان کے اہم کردار کا روس معترف ہے اس کے پیش نظر پاکستان اور روس کے مابین بارٹریڈ کا نظام بھی زیرغور ہے۔ روس سے رعایتی نرخوں پر تیل اور گیس کی درآمد پاکستان کے لیے اہم پیشرفت قرار دی جا رہی ہے ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز کے 70ایکڑ پر جدید روسی ٹیکنالوجی سے تیارکردہ نیا پلانٹ تعمیر کیا جا رہا ہے، روسی ٹیکنالوجی سے تیارکردہ پلانٹ سے خام تیل کی نقل وحرکت کے اخراجات کم ہوں گے اور پاکستان روس معاہدے کے تحت پاکستان اسٹیل کی درآمدات میں 30فی صد کمی اور 2.6ارب ڈالر کی بچت متوقع ہے بھارت پراپیگنڈہ کے ذریعے پاک روس شراکت داری کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش کرتا رہا ہے جبکہ سرمایہ کاری کے شعبے میں روس اور چین کا پاکستان پر اعتماد پاکستان کی کامیاب سفارتی پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے،، پاکستان نے خاموش سفارتی کے ذریعے بھارتی سفارتکاری کو بے اثر بنا دیا روس جیسی بڑی طاقت پاکستان سے قربتیں بڑھا رہی ہے دونوں ممالک میں اسٹریٹجک پیشرفت جاری ہے روس نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کیلئے پاکستان کے ساتھ معاہدہ کیا ہے اور یہ بات بھارتی حکمرانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے پاکستان میں روسی سرمایہ کاری کے نتیجہ میں خطے میں اثر ورسوخ خطرہ میں ہے روس پاکستان کو سستا تیل اور گیس فراہم کرے گا جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارت میں بھی اضافہ کا فیصلہ کیا گیا ہے جو خوش آئند ہے ایک وقت تھا جب بھارت اور روس میں بہت گہرے تعلقات تھے دفاعی سازوسامان بھی بھارت روس سے خریدتا تھا جبکہ باہمی تجارت بھی جاری تھی تاہم پاکستان نے روس کی قیادت سے رابطے بڑھائے روس اقتصادی راہداری منصوبہ کی بھی حمایت کرتا ہے روس سے تیل اور گیس کے حصول کیلئے پاکستانی قیادت نے معاہدے کئے روسی وفود نے بھی پاکستان کے دورے کر کے پاکستان میں سرمایہ کاری کا عندیہ دیا تھا روس اور پاکستان کے مابین بار ٹریڈ کا نظام بھی زیرغور ہے اور اس نظام کی بدولت دونوں ملکوں میں تجارت میں مزید اضافہ ہو گا روس سے پاکستان کے بڑھتے ہوئے تجارتی تعلقات اور روس کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے معاہدہ کے بعد بھارتی حکمرانوں میں ہلچل مچی ہوئی ہے اور ان کو یہ خطرہ پیدا ہو گیا ہے کہ پاکستان روس سے جدید دفاعی سازوسامان بھی خرید سکتا ہے اور خطے میں اس کی دفاعی قوت میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہے لہٰذا اب بھارتی حکمران سازشوں کے ذریعے روس کو پاکستان سے بدظن کرنے کی کوششیں کریں گے بھارت چین کی پاکستان سے دوستی پر پہلے ہی بہت خائف ہے اب روس سے پاکستان کے تعلقات میں اضافہ سے بھارت پاکستان سے ٹکر لینے سے پہلے سو بار سوچے گا پاکستان کی بہترین سفارتکاری سے افغان حکومت بھی پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنا رہی ہے جس کے نتیجہ میں اب بھارت کو افغانستان سے وہ سپورٹ حاصل نہیں ہو گی جو وہ پاکستان میں افراتفری مچانے کیلئے دہشت گردوں سے لیتا رہا ہے حالیہ کشیدگی میں پاکستان سے جنگ ہارنے پر بھی بھارت کی سیاسی قیادت کو اپنی عوام اور اپوزیشن سے تنقید کا سامنا ہے بھارت کو اپنے چاروں جانب سے ناکامی مل رہی ہے بہت جلد بھارتی حکمران مودی کی سیاسی بازی الٹنے والی ہے سفارتی ناکامی سے بھارت کو جو جھٹکا لگا ہے وہ اتنا بڑا ہے کہ بھارت جلد سنبھل نہیں سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں