بھارت کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیم ہے’ کماریادیو

نئی دہلی(سپورٹس نیوز) بھارت کے لئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والے سوریا کمار یادیو نے دعویٰ کیا ہے کہ کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ میں بھارت کا ٹیلنٹ پول اتنا بڑا ہے کہ دو یا تین بین الاقوامی سطح کی ٹیموں کو بیک وقت میدان میں اتارا جاسکتا ہے، اس کی وجہ بہترین گھریلو ساخت اور فرنچائز ماحولیاتی نظام ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوریا کمار یادیو نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھارت کے بڑھتے ہوئے غلبے کا سہرا گھریلو مقابلوں اور انڈین پریمیئر لیگ کو دیا۔ سوریا کمار یادیو کے 2024 میں کپتان بننے کے بعد سے، ہندوستانی ٹیم نے 52 میں سے 42 ٹی 20 میچ جیتے ہیں۔ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران انہوں نے موجودہ ٹیم کو ہندوستان کی بہترین ٹی ٹوئنٹی ٹیم قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ اگر آپ ٹیلنٹ کی بات کریں تو ٹیلنٹ کی مسلسل آمد ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل، فرنچائز کرکٹ اور پھر ڈومیسٹک کرکٹ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں