بھارت کی گیدڑ بھبھکیاں پاکستانی عوام کی میمز کی بھرمار

سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان مخالف حالیہ اقدامات اور بیانات کو جہاں حکومتی سطح پر سنجیدگی سے دیکھا جا رہا ہے، وہیں پاکستانی عوام نے ان اقدامات کو بالکل سنجیدہ نہ لیتے ہوئے سوشل میڈیا پر طنزیہ اور مزاحیہ میمز کی بھرمار کر دی۔مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 بھارتی سیاحوں کے قتل کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تنا بڑھ گیا ہے۔ایسی صورتحال میں پاک بھارت کشیدگی کی خبریں میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں لیکن پاکستانی عوام اس ساری صورتحال کو ایک مختلف زاویے سے دیکھ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے کہ ایکس، فیس بک پر بھارت کے جھوٹے دعوں اور اقدامات کو لے کر میمز، طنزیہ ویڈیوز اور دلچسپ تبصروں کا سیلاب آ گیا۔فیس بک پر ذیشان نامی ایک صارف نے لکھا کہ’ اتنی گرمی میں لوگ ولیمہ نہیں رکھتے، بھارت نے جنگ رکھ لی ہے’۔دوسرے صارف نے کہا کہ ‘جو 50 ایکڑ زمین میرے دادا جی بھارت میں چھوڑ آئے تھے اب اسے واپس لینے کا وقت آگیا’۔ ایک اور صارف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ ہماری شادی کی عمر قریب آنے لگی تو جنگ کا چکر چل گیا’۔ اس ہی صارف نے دوسری میمز شیئر کی کہ ‘ بھارت پانی کھول دو مجھے فریج میں پانی کی بوتلیں بھر کر رکھنی ہیں’۔ایک صارف نے بھارت جو کرکٹ کھیلنے پاکستان نہیں آتا اور میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلتا ہے پر طنز کرتے ہوئے سوال کیا کہ جنگ بھی ہائبرڈ ماڈل پر دبئی میں ہوگی یا بھارت اس بار پاکستان آرہا ہے؟ دوسرے صارف نے بھارت کو پیغام دیا کہ ‘جنگ کرنی ہو تو 9 بجے سے پہلے کرلینا ، سوا 9 بجے گیس چلی جاتی ہے’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں