بھارت کے پانچ طیارے گرا کر تاریخ رقم کر دی گئی

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کی ٹکٹ ہو لڈر سدرہ سعید بندیشہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے پاک فوج کی بہادری اور قربانی کو سلام پیش کرتی ہوں، پوری قوم اور افواج پاکستان کو بھی مبارکباد اور سلام پیش کرتی ہوں کہ بھارتی جارحیت کا مقابلہ کیا، بھارت کو جس طرح جواب دیا ہے پاک فوج کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ہم نے جوابی آپریشن کیا تو 24گھنٹے سے پہلے بھارت بھی بات چیت کیلئے تیار ہوگیا پی پی رہنما سدرہ سعید نے کہا کہ پاکستان نے 3 دن سے بھارت کی جارحیت کو برداشت کیا اور دفاع میں جواب دیا، پاکستان ایئرفورس نے تاریخ رقم کی ہے اور بھارت کے 5 جہاز گرائے ہیں۔ سدرہ سعید بندیشہ نے کہا کہ پاک فضائیہ نے وہ جہاز بھی گرائے جو آج تک کسی نے نہیں گرائے، ہماری افواج میں وہ صلاحیت ہے کہ منہ توڑ جواب دے سکتی ہے۔انھوں نے کہا کہ بھارت کے 100سے زائد ڈرون حملے ناکام بنائے اور منہ توڑ جواب دیا، پاکستان نے واضح کہا تھا جب ہم جواب دینگے تو دنیا دیکھے گی اوراس کی گونج ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں