بھارت کے 6جہاز گرائے’25اہداف کو نشانہ بنایاگیا

اسلام آباد (بیوروچیف) ائیر مارشل (ر) ارشد ملک نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے6جہازمار گرائے گئے اور25 اہداف کو انگیج کیا گیا۔ ارشد ملک نے کہا کہ بھارت کی بہت ساری ویب سائٹس اور گرڈ اسٹیشنز بلاک کردیے، بھارت کے جہازوں کو مکمل جام کردیا ۔جس کی وجہ سے وہ لاوارث اڑ رہے تھے۔وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر بات کرنے کے لیے مجبور ہوگیا جو پاکستان کی فتح ہے۔طلال چوہدری نے مزید کہا کہ بھارت ٹرمپ کی مداخلت سے مذاکرات پر راضی ہوگیا۔دوسری جانب سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ جنگ بھارت کے اپنے گلے پڑ گئی جس کی وجہ سے وہ شدید نفسیاتی دبا میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں