بھانجوںنے فائرنگ کرکے ماموں کو2بیٹیوں سمیت قتل کر ڈالا

شہداد کوٹ (نامہ نگار) قمبر کی تحصیل میرو خان کے گائوں قائم خان چانڈیو میں بھانجوں نے ماموں کے گھر پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے باپ اور اس کے دو بیٹے قتل ہوگئے۔تفصیلات کیمطابق قتل ہونے والوں میں 60سالہ اللہ ڈنو چانڈیو، 30سالہ انور اور 19سالہ کمال شامل ہیں، ملزمان واقعے کے بعد فرار ہوگئے، پولیس نے پہنچ کر لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہسپتال منتقل کردیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، دونوں خاندانوں میں 15سال سے تنازع برقرار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں