1

بھانجے نے خنجروں کے وار کرکے گھر میں سوئے ماموں کو قتل،کزن کو زخمی کردیا

جڑانوالہ (نامہ نگار) معمولی رنجش پر بھانجے نے خنجروں کے وار کرکے گھر میں سوئے ہوئے ماموں کو قتل کزن کو زخمی کر دیا،پولیس نے باپ بیٹے کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ سٹی کی حدود کرسچن کالونی میں بھانجے بنی مسیح نے دیوار پھلانگ کر گھر میں سوئے ہوئے ماموں ایوب مسیح اور اسکی بیٹی جسیکا کو خنجروں کے وار کرکے زخمی کر دیا زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایوب مسیح جانبر نہ ہو سکا اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی عاطف کچھی نے پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر شوائد اکھٹے کئے اور لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا ہے پولیس تھانہ سٹی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قتل کی واردات کے بعد ملزم نے فرار ہونے مرکزی ملزم بنی مسیح اور اسکے والد اشرف مسیح کو حراست میں لیکر الہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے پولیس تھانہ سٹی مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں