بھاٹی گیٹ پراجیکٹ پر کام کرنیوالی نجی کمپنی کو کام سے روک دیا گیا

لاہور( بیورو چیف)بھاٹی گیٹ پراجیکٹ پر کام کرنے والی ایس ایم ایس ڈیزائن اینڈ انجینئرنگ سسٹم کمپنی کو کام سے روک دیا گیاـ کمپنی کے مالکان عثمان یاسین اور سلمان یاسین کو گرفتار کر لیا گیا ـ بتایا گیا ہے کہ بھاٹی گیٹ پر کام کرنیوالی کمپنی کے سیفٹی آفیسرز سمیت 5 ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ منظور کرلیا گیاـمجرمانہ غفلت بر تنے پر بھاٹی گیٹ پراجیکٹ پر معمور ایس ایم ایس ڈیزائن اینڈ انجینئرنگ سسٹم کمپنی کے سیفٹی آفیسر محمد حنزلہ کو بھی گرفتار کر لیا گیاـگرفتارملزمان اصغر علی، سیفٹی آفیسر حنزلہ،احمد نواز، کمپنی مالکان سلمان یاسین، عثمان یاسین سے تفتیش شروع کردی گئیـوزیراعلی مریم نوازشریف کے نوٹس کے بعد بھاٹی گیٹ پراجیکٹ کو محفوظ زون میں تبدیل کردیا گیاـبھائی گیٹ سائٹ کو جدید سیفٹی پروٹوکول کے مطابق ڈھانپ دیا گیاـحفاظتی اقدامات کے بغیر کام کرنے پر پابندی لگا دی گئیـدل دہلا دینے والے سانحات پر مٹی پاؤ کلچر دفن کردیا جائے گاـسانحہ بھاٹی گیٹ کی تفتیش کنسٹرکشن کمپنی سے نااہل افسروں تک پہنچ گئیـفرائض سے غفلت برتنے والے افسران کا گھیراؤ کیاجائے گا ـبتایا جاتاہے کہ کمپنی کی مجرمانہ غفلت اور بنیادی حفاظتی ایس او پیز سے روگردانی واقعہ کا سبب بنیـ3فروری تک جاں بحق ما ں بیٹی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے سے کیس کا سلسلہ مزید آگے بڑھے گا ـوزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ ہستا بستا گھر انہ اجاڑنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ہمارا مشن ہے ـسعدیہ بی بی ا ور اس کی معصوم بیٹی کے زخم دیکھ کر دل خون کے آنسو رویا، یہ زخم پنجاب کے ماتھے پر لگے ہیں، پنجا ب کی بیٹیوں کے ناحق خون کا حساب لیاجائے گاـ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں