بھتہ خور مافیا کے ہاتھوں اغوا ہونیوالا شہری بازیاب،ملزم گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ملت ٹائون پولیس نے بھتہ کی رقم نہ دینے پرنوجوان کو گھر سے اسلحہ کے زور پر اغوا کرنے والے مرکزی ملزم ذیشان افتخارعرف شانی ڈھلوں کو گرفتار کرکے مغوی احمد کو بازیاب کروالیا، گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ درخواست موصول ہونے کے بعد ایس ایچ او ملت ٹائون مظہر عرفان نے کاروائی کی، شانی ڈھلوں کے خلاف کاروائی کروانے میں فیصل آباد پولیس کے ایک اعلیٰ افسر کا بھی اہم رول ہے جنہوں نے ایس ایچ او کو ملزم ہر صورت گرفتار کرکے مغوی بازیاب کروانے کا حکم دیا۔ ملت ٹائون پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں