3

بھتہ خور کو 5سال قید،50ہزار جرمانے کی سزا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سول جج درجہ اول اورنگزیب نے بھتہ نہ دینے پر شہری کو گولیاں مار کر زخمی کرنے والے بھتہ خور ملزم کو 5سال قید’ 50ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا، عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید قید سخت بھگتنا ہو گی۔ استغاثہ کے مطابق تھانہ بچیانہ کے علاقہ 591 گ ب گنگاپور میں دو سال قبل ملزم یاسر خان نے شفیق سے بھتہ طلب کیا۔ انکار کرنے پر گولیاں مار کر شفیق کو بری طرح زخمی کر دیا تھا۔ جس پر پولیس نے اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم یاسر خان کو گرفتار کر کے چالان مکمل کرنے کے بعد عدالت بھجوایا تو فاضل جج نے جرم ثابت ہونے پر 5سال قید اور 50ہزار جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا جبکہ ملزم کو ناجائز اسلحہ کیس میں ملزم یاسر خان کو مزید 3سال قید اور 15ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا بھی حکم سنایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں