بھتہ مافیا کا انکروچمنٹ عملہ پر تشدد،8تاجروں کیساتھ4کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ریگل روڈ پر بھتہ مافیا نے انسداد انکروچمنٹ عملہ پر تشددد کر کے سامان چھین لیا، قاتلانہ حملے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے3افراد لہولہان، معمولی جھگڑے پر مشتعل افراد نے محنت کش کو آگ لگا کر جھلسا دیا، چالاک ملزمان کا تاجروں کے ساتھ4کروڑ کا فراد، پولیس مصروف تفتیش ہے، تفصیل کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے انکروچمنٹ انسپکٹر عادل نے بتایا کہ وہ انسداد تجاوزات کے خاتمہ کیلئے ریگل روڈ دکانوں کے باہر رکھا ہوا سامان اٹھا کر گاڑی میں ڈال کر ریگل روڈ پر انکروچمنٹ کروانے والے مافیا کا سرغنہ رانا شہباز اپنے درجنوں ساتھیوں کے ساتھ آ گیا اور انکروچمنٹ پر حملہ کرتے ہوئے زدو کوب کیا ، سنگین نتائج کی دھمیاں دیتے ہوئے گاڑی سے اٹھایا جانے والا سامان چھین کر فرار ہو گئے جبکہ رضا آباد کے علاقہ اعظم آباد میں معمولی جھگڑے پر ملزم آصف نے گھر داخل ہو کر، ناصر کی اہلیہ کو ڈجکوٹ کے علاقہ263ر ب کی مہناز نے بتایا کہ اس کے بہنوئی محمد علی نے نشہ میں دھت ہو کر اپنی بیوی ثمینہ کو، سمندری کے علاقہ سکول والی گلی میں مشتعل ملزمان احتشام وغیرہ نے فائرنگ کر کے تبسم اور عامر کو لہولیان کر دیا، تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقہ382گ ب کے طارق علی نے بتایا کہ عداوت کی بناء پر ملزمان جاوید وغیرہ نے اس کو آگ لگا کر زندہ جلا نے کی کوشش کی اور وہ آگ کی لپیٹ میں آ کر بری طرح جھلس گیا۔علاوہ ازیں غلام محمد آباد کے رہائشی ثناء مصطفی نے کاروبار کا جھانسہ دیکر اس کے واقف کار برہان الدین نے ایک کروڑ کی رقم ہتھیا لی’ پیپلزکالونی کے فضل محمود نے بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم کاشف محمود نے پراپرٹی خریدنے کا جھانسہ دیکر ایک کروڑ 20لاکھ کی رقم لیکر فرار ہو گیا’ پیپلزکالونی کے عمران سے ملزم محمد علی نے کاروبار کا جھانسہ دیکر 63لاکھ کی رقم ہتھیا لی’ گلبرگ کے رہائشی ذوالفقار علی نے بتایا کہ ملزم تنویر کوثر نے ساڑھے 37لاکھ’ سرگودھا روڈ کے اختر کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اس سے 25لاکھ ہتھیا لئے’ سٹی جھمرہ کے علاقہ کے شاہد اقبال نے بتایا کہ ملزم شاہ زیب کاروبار کیلئے 37لاکھ کی رقم لے اُڑا’ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ فوجی چوک کے رہائشی اشفاق نے بتایا کہ ملزم مرزا عامر نے 25لاکھ کا مال ہڑپ کر لیا’ ملزمان نے لیت ولعل کے بعد چیک دیئے مگر بینک سے کیش نہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں