12

بھتہ نہ دینے پر8افراد کا نوجوان پرتشدد

گوجرہ(نامہ نگار)بھتہ نہ دینے پر8 افراد نے نوجوان کو بہیمانہ تشد کا نشانہ بناتے ہو ئے شدید زخمی کر دیا۔معلوم ہواہے کہ مین بازار کچا گوجرہ کا محمد عثمان کچہ گوجرہ چوک میں فروٹ کی ریڑی لگاتا ہے جس سے محلہ وزیر پارک کے راشد ،عاقب ،ثاقب وغیرہ بھتہ مانگ رہے تھے کہ جس کے انکار پر وہ ڈنڈوں سوٹوں سے مسلح ہو کر اپنے دیگر پانچ ساتھیوں کے ہمراہ آگئے اور اس کو دبوچ لیااور ڈنڈوں سوٹوں سے تشددکا نشانہ بناتے ہو ئے اس کی ہڈیاں توڑ دیں اور لہولہان کر کے موقع سے 35ہزارروپے کی رقم چوری کر کے فرارہوگئے۔شدید زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایاگیا اطلاع ملنے سٹی پولیس گوجرہ نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں