بھتیجے نے چچا کو 6کروڑ 20لاکھ کا جھٹکا لگا دیا

ساہیوال(بیوروچیف)الصادق پٹرولیم سروسز پٹرول پمپ پی جے مارکی گو کمپنی کے مالک جاوید اقبال کو اس کے بھتیجے سناو ر حسین مینجر نے چھ کروڑ بیس لاکھ روپے کی نقدی سے محروم کردیا۔واقعات کے مطابق جاوید اقبال 20مارچ 2018کو بیمار ہو گیا تو اس نے اپنا پٹرول پمپ بمعہ ڈیزل، پٹرول وغیرہ اپنے بھتیجے سناور حسین کے سپرد کرکے مینجر بنادیا۔ جب یکم جنوری 2025کو پٹرول پمپ کے اکائونٹ کاآڈٹ کرایاگیا تو مینجر ملزم چھ کروڑ بیس لاکھ روپے خردبردکا مرتکب پایا گیا۔ پولیس غلہ منڈی نے چچاجاوید اقبال کی مدعیت میں مقدمہ بھتیجے مینجر کے خلاف 408ت پ درج کرلیا ہے ملزم ابھی تک گرفتار نہیںہوسکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں