بھسی پولیس کی منشیات فرشوں اشتہاریوں کے گرد گھیرا تنگ

کمالیہ(نامہ نگار)ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار کی خصوصی ہدایات پر تھانہ بھسی پولیس نے منشیات فروشوں اور اشتہاری مجرمان کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے اہم کارروائیاں عمل میں لائیں۔ پولیس نے کارروائی کے دوران ایک اشتہاری مجرم سمیت دو بدنامِ زمانہ منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک کلو سے زائد چرس اور 60 لٹر شراب برآمد کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں