36

بھل صفائی کی بدولت نہری پانی کی قلت پر قابو پایا جاسکتا ہے

سرگودہا (بیوروچیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن محمد اجمل بھٹی نے کہا ہے بھل صفائی نہری نظام کو فعال رکھنے کے ساتھ ساتھ زرعی پیداوار میں اضافہ اور کسانوں کی مشکلات میں کمی کا سبب ہے۔بھل صفائی کی بدولت پانی کی قلت کے مسئلہ پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ نہروں وراجباہوں میں کوڑا کرکٹ پھینکنے کی ممانعت ہے جبکہ نہروں کے ساتھ تجاوزات قائم کرنے سے بازرہا جائے تاکہ نہری نظام فعال رہے۔ اس امر کا اظہار انہوں نے سرگودہا زون کی چترول مائنز اور گوندل مائنرز کی جاری بھل صفائی کے معائینہ کے موقع کر کیا۔ چیف انجینئر انہار صداقت لطیف اور سپرنٹنڈنٹ انجینئر مرزا اویس بیگ سمیت متعلقہ ایکسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہار افسران نے سرگودہا زون میں بھل صفائی کی جاری مہم کی پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 130 نہروں و راجباہوں میں بھل صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے اور تمام آپریشن مقررہ مدت میں مکمل کرلیا جائے گا۔ کمشنر محمد اجمل بھٹی نے اس سخت موسم میں کام کرنے والے انہار افسران اور فیلڈ سٹاف کے جذبہ کوبے حد سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے اس عمل سے سرگودہا کے سینکڑوں کاشتکاروں کو پانی وافر مقدار میں دستیاب ہوسکے گا جس سے ان کی مالی مشکلات کم ہو ں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں