بھولا گجر قتل کیس کے تمام ملزمان کو بری کرنیکا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ کے مسٹر جسٹس اطہر من اﷲ کی سربراہی بنچ نے فیصل آباد کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت وسابق ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی چوہدری علی اصغر بھولا گجر کے قتل میں تمام ملزمان کو بری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تفصیل کے مطابق چند برس قبل سابق مارکیٹ فیصل آباد چوہدری علی اصغر بھولا گجر اپنے ڈرائیور کے ہمراہ راجباہ روڈ بیرون جھنگ بازار جا رہے تھے کہ مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے بھولا گجر کو ڈرائیور سمیت قتل کر دیا تھا، تاہم پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ بعدازاں بھولا گجر قتل کیس میں سابق ایس ایچ او رانا فرخ وحید’ کانسٹیبل طاہر’ نوید کمانڈو’ سابق ناظم انجم نیاز اور ببلی وغیرہ کو نامزد کیا تھا۔ ایس ایچ او رانا فرخ وحید بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔ سیشن کورٹ سے نوید کمانڈو کو سزائے موت اور دیگر کو عمر قید کی سزا کا حکم سنایا گیا۔ ببلی دوران حراست جیل میں زندگی کی بازی ہار گیا تھا۔ تاہم دیگر ملزمان نے ہائیکورٹ میں سزا کے خلاف اپیل دائر کی تو ہائیکورٹ نے سیشن کورٹ کی سزا کو برقرار رکھا۔ بعدازاں ملزمان نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں سزا کے خلاف اپیل دائر کی تو گزشتہ روز سپریم کورٹ کے بنچ نے سماعت کے دوران تمام ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں