بھٹو اوربینظیر بھٹوکی یادگاروں کے قیام کا مطالبہ

لاہور (بیورو چیف) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور اربن ڈویژن کے صدر فیصل میر نے کہا ہے کہ شہید بھٹو نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھ کر پاکستان کو ناقابلِ تسخیر بنایا اورشہید بینظیر بھٹو نے میزائل ٹیکنالوجی کے ذریعے دفاع کو نئی طاقت دی لہٰذا بھٹو اور بینظیر بھٹو کی تاریخی خدمات کے اعتراف میں انکی قومی یادگاریں ناگزیر ہیں۔وہ یوم پاکستان کی مناسبت سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کے ساتھ مینار پاکستان کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے،وفد میں مجید غوری، میاں شاہد عباس، خرم فاروق، افراز نقوی، حسن عباس، طاہرہ حبیب جالب، جاوید الیاس بٹ، اسجد ملک، رانا بلند، یاسر جالب، عاطف کھوکھر سمیت دیگر شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں