بھٹو خاندان نے ہمیشہ مزدوروں ،کسانوں کے حقوق کی آواز بلند کی،گورنر پنجاب سلیم حیدر

جڑانوالہ(نامہ نگار) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خاں نے جڑانوالہ آمد پر سابق ٹکٹ ہولڈر پاکستان پیپلز پارٹی رائے وقاص اسلم کھرل کے ڈیرے پر سابق ٹکٹ ہولڈر رائے شاہجہان خاں کھرل،رائے عمران اسلم کھرل، سینئر رہنماں رانا فاروق، جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی،سید عنایت علی شاہ،نعیم دستگیر،میاں اشفاق،ملک سہیل،ثنا اللہ ثانی،رانا سلیم ٹیپو اور جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری بہت جلد پنجاب کا دورہ کریں گے آنیوالے دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے اور بلاول بھٹو زرداری اس ملک کے وزیر اعظم ہونگے ملکی مسائل کا حل صرف اور صرف بلاول بھٹو زرداری کے پاس ہے موجودہ صورتحال میں کسانوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے پیپلز پارٹی کسانوں اور کاشتکاروں کیساتھ کھڑی ہے بھٹو خاندان نے ہمیشہ پسے ہوئے طبقات کسانوں مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے پنجاب کے محنت کشوں کسانوں کیلئے گورنر ہاس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں گورنر سردار سلیم حیدر خاں کا مزید کہنا تھا کہ شہر شہر جا کر ذولفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کا پیغام پہنچا رہا ہوں پیپلز پارٹی پنجاب میں کسانوں کو انکے حقوق دلا کر دم لے گی پیپلز پارٹی پنجاب میں کسانوں کے حقوق کا پرچم بلند کرے گی پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آتی ہے ملک میں ترقی و خوشحالی لیکر آتی ہے ہمارا مشن شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کا پیغام گھر گھر پہنچانا ہے بعدازاں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خاں نے رائے ریاض نمبردار موضع سید پورہ کی رہائشگاہ پر جا کر ٹریفک حادثہ میں 12 افراد کی ہلاکت پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کیا اور کہا دکھ و غم کی اس گھڑی میں پاکستان پیپلز پارٹی اور انکی قیادت برابر کی شریک ہے قبل ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر پی پی 100 رائے وقاص اسلم کھرل کی دعوت پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خاں کا جڑانوالہ آمد پر شاندار پرتپاک استقبال کیا گیا اور راستے میں جگہ جگہ استقبالیہ کیمپس لگائے گئے جہاں جیالوں نے گورنر پنجاب کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں گئیں۔
جڑانوالہ(نامہ نگار)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خاں نے رات گئے دوبارہ جڑانوالہ آمد پر (ریاض نگر)فارم ہاس آمد پر سابق ایم این اے ملک نواب شیروسیر انکے صاحبزادے سابق ایم پی اے ملک رضا شاہد وسیر،معززین علاقہ چوہدری تاج جٹ،رانا مزمل بوبی،خان نعمان خان، رانا اظہر اقبال نون،قمر بوسال، سینئر صحافیوں ملک نعیم وفا،اعجاز احمد داد،ملک عبدالحء فیض احمد فریدی و دیگران کیساتھ ملاقات کی اور کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کا حل میری اولین ترجیحات ہیں سیاست عوامی خدمت کے جذبہ کے تحت کر رہے ہیں موجودہ صورتحال میں کسانوں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں گئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خاں کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی ملکر ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر چکی ہے ملک کو درپیش مسائل کا حل صرف مذاکرات کے ذریعے نکالا جا سکتا ہے انہوں نے ملک نواب شیروسیر کیساتھ دیرنیہ روابط کو مثالی قرار دیا اور کہا کہ ملک نواب شیروسیر کیساتھ انکے ذاتی تعلقات قائم ہیں اور پیار و محبت بے لوث خلوص کا رشتہ ہماری دوستی کو مزید مضبوط کئے ہوئے ہیں جو ہمیشہ قائم و دائم رہے گا ملاقات کے دوران سابق ایم این اے ملک نواب شیروسیر نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خاں سے کہا کہ جڑانوالہ میں یونیورسٹی کا قیام عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے اہلیان جڑانوالہ کو جن مسائل کا سامنا کرنا ہے انہیں فوری حل کرنا وقت کا تقاضا ہے ریاض نگر میں بچوں کو جدید تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے شاہ بانو ایجوکیشن پراجیکٹ کا کامیابی سے آغاز کر دیا گیا ہے ادارہ ہذا میں داخل بچوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں ملک نواب شیروسیر نے انکے فارم ہاس تشریف لانے پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خاں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں شہید بینظیر بھٹو کی تصویر تحفہ میں دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں