فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن مالکان بھٹہ خشت ایسوسی ایشن نے بھٹے کے کاروبار کو دو سیزنل کرنے کے لئے تمام سیکٹرز کے صدور اور جنرل سیکر ٹریز سے تجاویز طلب کر لی ہیں،ضلع کے 60فیصد بھٹہ مالکان کی رائے ہے کہ بھٹے کے کاروبار کو مندے سے بچانے کے لئے دو ماہ گر میوں میں اور دو ماہ سردیوں میں بھٹے بند رکھے جائیں ۔مرکزی دفتر ڈیرہ چوہدری علی اصغر بھولا گجر شہید جھنگ روڈ پر ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی صدر انجمن مالکان بھٹہ خشت ایسوسی ایشن چوہدری عبدالرزاق باجوہ، ڈ ویژنل صدر حاجی اسلام، چیئر مین حاجی الطاف،سر پرست اعلیٰ چوہدری اشرف گجر،سینئر نائب صدر میاں فرمان، جنرل سیکر ٹری حاجی غلام مصطفی،سیکر ٹری فنانس میاں اسد یوسف ،حافظ اکرم، امین باجوہ، عارف گجر، رانا رئوف خاں، رانا فرمان،ملک افتخار، رانا انوار،حاجی شریف اور دیگر بھٹہ مالکان نے کہا کہ بھٹے کا کاروبار تاریخ کے شدید ترین مندے کا شکار ہے کوئلہ اور دیگر خام مال کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے اینٹوں کی تیاری کی لاگت بڑھ گئی ہے جبکہ اینٹوں کی قیمتیں پرانی ہیں اس لئے مالکان کو خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔اینٹوں کی سیل کم ہے جبکہ پیداوار زیادہ ہے اس لئے تمام سیکٹرز سے رائے لے کر کاروبار کو سال میں 4ماہ کے لئے بند رکھا جائے ۔
16