43

بھٹہ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 2 بھائی جاں بحق

ڈجکوٹ (نامہ نگار )ڈجکوٹ کے علاقہ تھانہ روشن والا کے چک نمبر 247 میں بھٹہ مزدور دو بھائی مٹی تلے دب کر جاں بحق’ والدہ سمیت دو بچیاں زخمی ہو گئیں، محنت کش فیملی بھٹہ مالک کے بنائے گئے جہازی سائز مٹی کے تودوں کے نیچے اینٹیں بنا رہے تھے اچانک وزنی تودا زمین بوس ہو گیا جس کے نتیجہ سے دو بچے طیب عمر 5سالہ طیب اور 10 علی حسنین اشرف عمر دس سال موقع پر جاں بحق ہو گئے، جبکہ ریسکیو نے دو زخمی بچیوں اور ان کی والدہ کو نازک حالت میں سول اسپتال منتقل کر دیا ہے تھانہ روشن والا پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں قبضہ میں لے لی اور انکوائری شروع کردی ہے جبکہ بھٹہ مالک موقع سے فرار ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں