بھٹہ کی دیوار گرنے سے 3مزدور بری طرح جھلس گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ستیانہ کے علاقہ جھامرہ روڈ پر 39گ ب میں بھٹہ خشت کی دیوار گرنے سے گرم اینٹوں کی زد میں آ کر دو بھائیوں سمیت تین مزدور جھلس گئے، ریسکیو1122 نے متاثرہ افراد کو ہسپتال پہنچا دیا’ جھامرہ روڈ پر واقع 39 گ ب اینٹوں کے بھٹہ میں اینٹوں کی تیاری کی جا رہی تھی کہ اچانک بھٹہ کے گرد بنائی جانے والی دیوار گر گئی جس کی زد میں آ کر دو بھائی خرم شہزاد’ رزاق اور شبیر ولد اسلم بری طرح جھلس گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں