فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بھکارن کے روپ میں ڈاکوحسینہ لیبر انسپکٹر سے پرس چھین کر فرار ہو گئی، تعاقب کے باوجود پکڑی نہ جا سکی، سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کر کے ڈاکو کی تلاش شروع کر دی’ لیبر انسپکٹر انور علی پاشا نے بتایا کہ وہ گزشتہ روز حسب معمول دفتر میں سرکاری امور سرانجام دے رہا تھا، ایک خوبرو لڑکی خیرات مانگنے کیلئے اسکے دفتر میں داخل ہوئی اس نے خیرات دینے کیلئے پرس نکالا تو مذکورہ خاتون جھپٹا مار کر پرس چھین کر فرار ہو گئی، پرس میں ایک لاکھ 44ہزار روپے اور دیگر کاغذات تھے، پرس چھیننے پر اس نے شور مچایا اور دیگر عملہ نے بھی تعاقب کر کے خاتون کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ جس پر پولیس کو اطلاع کی تو پولیس ڈاکو حسینا کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔
15