20

بھینس خردبرد اورلوڈررکشہ چوری پر مقدمات درج

ماموں کانجن (نامہ نگار) تین لاکھ روپے مالیتی بھینس خرد برد کرنے اور لوڈر رکشہ چوری کرنے پر دو،مقدمات درج کر دئیے گئے’ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 548گ ب کی رہائشی خاتون شائستہ بی بی نے فخر عباس کو بھینس مالیتی تین لاکھ روپے حصہ پر دے رکھی تھی فخر عباس کی جانب سے بھینس خرد برد کر نے پر بجرم 406ت پ کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا نامعلوم چوروں نے غوثیہ کالونی گلی نمبر 8 بلاک نمبر 3کے رہائشی محمد الیاس ولد محمد سلیم کا لوڈر رکشہ مالیتی دو لاکھ پچاس ہزار روپے چوری کر کے فرار ہوگئے مقامی پولیس نے نامعلوم چوروں کیخلاف بجرم 381Aکے تحت مقدمہ کر کے نامعلوم چوروں کی تلاش شروع کر دی ،غوثیہ کالونی میں پہلے بھی متعدد رکشہ چوری کی وارداتیں ہوچکی ہیں ایک بھی واردات ٹریس آٹ نہ ہوسکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں