بھینس خریدنے کیلئے جانے والا ڈاکوئوں کے ہتھے چڑھ گیا

صفدرآباد(نامہ نگار)نواحی گائوں کانیانوالی متابہ چک نمبر9 کا رہائشی لیاقت علی گل بھینس خریدنے گیا،ڈاکوئوں کے ہتھے چڑھ گیا،اپنی پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔اطلاعات کے مطابق صفدرآباد کے نواحی گائوں کانیانوالی متابہ چک نمبر9 کا رہائشی لیاقت علی گل گھر سے بھینس خریدنے شیخوپورہ منڈی گیا وہاں اچانک تین ڈاکوئوں نے اسے گھیر کر اس کے منہ پر کپڑا ڈال دیا جس سے لیاقت علی بے ہوش ہو گیا۔ڈاکوئوں نے اس کی جیب میں موجود رقم اڑھائی لاکھ (250000 )روپے نکال لئے اور فرار ہو گئے۔جب لیاقت علی کی آنکھ کھلی تو خود کولٹا ہو اپایا۔ڈاکو اس کی جیب سے پیسے نکال کر اسے ویرانے ہی میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔گھر سے بھینس خریدنے گیا خالی ہاتھ واپس آگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں