20

بہادری کا مظاہرہ کرنیوالے2نوجوانوں کو10/10لاکھ کے چیک پیش

اسلام آباد (بیوروچیف) حالیہ سوات سیلاب میں بہادری اور بے لوث خدمت کا مظاہرہ کرنے والے رضاکاروں محمد ہلال اور عصمت علی کی خدمات کا وفاقی حکومت نے باضابطہ اعتراف کر لیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے دونوں نوجوانوں کو 10،10 لاکھ روپے کے چیک پیش کیے۔ یہ انعام ان کی بروقت امدادی کارروائیوں اور قیمتی انسانی جانیں بچانے پر دیا گیا۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ محمد ہلال اور عصمت علی نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر جو کارنامہ سرانجام دیا، وہ انسانیت اور حب الوطنی کی بہترین مثال ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے افراد ہماری قومی طاقت، اتحاد اور ہمدردی کی علامت ہیں اور حکومت ان کی حوصلہ افزائی کے لیے پرعزم ہے۔اس موقع پر سابق صوبائی وزیر محمد علی شاہ بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں