18

بہادر کشمیری عوام نے اپنے لہو سے آزادی کی تحریک کو نئی جلا بخشی ہے،سکندر اعظم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مقبوضہ کشمیر کے بہادر عوام نے اپنے لہو سے آزادی کی تحریک کو نئی جلا بخشی ہے بھارت ریاستی جبر وتشدوکے ذریعے زیادہ دیر تک کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھ سکتا’ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام اپنی آزادی اور بقاکی جنگ لڑ رہے ہیں ‘ ان خیالات کا اظہار فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر رانا محمد سکندراعظم خاں’ صدر چوہدری حبیب الرحمن گل’جنرل سیکرٹری محمد علی و دیگر عہدیداروں نے کابینہ کا اجلاس کے موقع پر کیا’ اس موقع پر چیئرمین رانا فخر حیات خاں’ سرپرست اعلی چوہدری امانت علی’ سینئر وائس چیئرمین چوہدری مقصود احمد جٹ’ وائس چیئرمین چوہدری عاصم حبیب سمرائ’ فنانس سیکرٹری ملک وقاص احمد’ سینئر نائب صدر چوہدری شوکت جٹ’ نائب صدور میاں نذاکت علی’ خرم شہزاد’ چوہدری امتیاز علی کمبوہ’رانا ادریس’ رانا طاہر محمود خاں’ملک سیف الرحمن’ ملک اعجاز احمد’ رانا طارق عزیز’ چوہدری یعقوب گجر’ رانا سعید’ محمد علی ڈوگر’ چوہدری اویس اقبال بھی موجود تھے’ انہوں نے کہا کہ گزشتہ د6برس میں مقبوضہ کشمیر میںبھارتی ظالم فوج کے ہاتھوں سینکڑوںکشمیری شہید ہو گئے’ ناجانے کتنی لاچار خواتین کی زندگیاں تباہ و برباد کی گئی اور معصوم بچوںوبزرگ افراد پر درندگی کی انتہا مسلسل کی جارہی ہے لیکن عالمی برادری ، یو این او ،او آئی سی ،سمیت عالمی میڈیا اورنام نہاد سماجی انصاف کے ٹھیکے داروں کا ضمیر نہ جاگا سعودی عرب سمیت مسلم حکمرانوں کی سوئی ہوئی غیرت بھارتی مظالم کے خلاف کب جاگے گی؟ ہندوستان کی جانب سے کشمیریوں کی آئینی شناخت چھینے چھ سال ہو گئے’ بھارت کو ہر ظلم کا حساب دینا ہوگا’بے گناہ شہید کشمیریوںکا خون رنگ لائے گا،کشمیری عوام ہمارے دلوں میں بستے ہیں ‘کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اورپاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے’ہم کشمیر کاز سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹ سکتے’کشمیری عوام کی سفارتی ،سیاسی اوراخلاقی حمایت جاری رکھیںگے ‘ انہوں نے کہا کہ 76سال سے ہندوستان مظلوم کشمیری عوام کو ریاستی جبر و تشدد اور ظلم کے پہاڑ تو ڑ کر زیر کرنے کی ناکام کوششیں کررہاہے لیکن کشمیریوں کا جذبہ آزادی کم ہونے کی بجائے مزید مضبوط اور بھرپور طریقے سے ابھر کر سامنے آیاہے انشاء اللہ کامیابی کشمیری عوام کا مقدر بنے گی۔گزشتہ د6برس میں مقبوضہ کشمیر میںبھارتی ظالم فوج کے ہاتھوں سینکڑوںکشمیری شہید ہو گئے لیکن عالمی برادری ، یو این او ،او آئی سی ،سمیت عالمی میڈیا اورنام نہاد سماجی انصاف کے ٹھیکے داروں کا ضمیر نہ جاگا’فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ تنازعہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں