25

بہاولنگر واقعہ’6رکنی جے آئی ٹی تشکیل

لاہور(بیوروچیف)محکمہ داخلہ پنجاب نے بہاولنگر واقعہ کی تحقیقات کے لئے سینئر افسران پر مشتمل6رکنی جوائنٹ انکوائری ٹیم(جے آئی ٹی) تشکیل دے دی ہے۔ جے آئی ٹی کے کنوینر اسپیشل سیکرٹری داخلہ عطاالرحمان ہونگے جبکہ دیگر ممبران میں کمشنر بہاولپور ڈویثرن، ڈی آئی جی سپیشل برانچ پنجاب کے علاوہ آئی ایس آئی ، ملٹری انٹیلی جنس اور انٹیلی جنس بیورو کے کم از کم گریڈ 19کے افسران شامل ہیں۔ جوائنٹ انکوائری ٹیم 8اپریل کے روز ضلع بہاولنگر کے تھانہ مدرسہ میں رفاقت ولد محمد انور کے گھر پولیس کے ریڈ اور پھر 9اور 10اپریل کو اسی طرح کے ناخوشگوار واقعات ہونے کی تحقیقات کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں