52

بہبود فنڈ بورڈ نے 4کروڑسے زائد جاری کردیئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ضلعی بہبودفنڈ بورڈ نے ماہانہ امداد کی 1855 درخواستوں پر 4 کروڑ 6 لاکھ46 ہزار580روپے کے فنڈز جاری کردیئے ۔ درخواست گزاروں کی یہ امدادی رقم باقاعدہ طور پر ان کے متعلقہ بینک اکائونٹس میں ٹرانسفر کردی گئی ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز کاشف رضا اعوان نے بتایا کہ ضلعی بہبود فنڈبورڈ کی طرف سے انچارج بہبود فنڈبرانچ محمد نوید کی زیر نگرانی ہر لحاظ سے مکمل درخواستوں کو نمٹا کر درخواست گزاروں کو ریلیف فراہم کر دیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں