بہبود فنڈ بورڈ نے 77لاکھ 7 ہزار سے زائد فنڈزجاری کئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر (ر) ندیم ناصر کی ہدایت پر ضلعی بہبود فنڈ بورڈ نے ماہانہ امداد کی مد میں 1829درخواستوں پر 3کروڑ 77لاکھ 07ہزار 800روپے کے فنڈز جاری کر دئیے اور درخواست گزاروں کی امدادی رقم باقاعدہ ان کے متعلقہ بنک اکانٹس میں ٹرانسفر کر دی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر قیصر جاوید نے بتایا کہ ضلعی بہبود فنڈبورڈ کی طرف سے انچارج برانچ بہبود فنڈ محمد نوید کی نگرانی میں ہر لحاظ سے مکمل درخواستوں کو نمٹاکر درخواست گزاروں کو ریلیف فراہم کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں