57

بہترین جگت بازی سے ہنسانا ایک مشکل فن ہے’ جواد وسیم

لاہور (شوبز نیوز) سینئر کامیڈین اداکار جواد وسیم نے کہا ہے کہ اپنے سامنے بیٹھے ہوئے لوگوں کو بہترین جگت بازی سے ہنسانا ایک مشکل فن ہے اور بہت کم لوگو ںکو اس پر عبور حاصل ہے ، نا مناسب جملوں کے ذریعے مزاح پیدا کرنے والوں نے اسٹیج کا بیڑہ غرق کیا ۔ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ کامیڈی کے نام پر ایسی جگتوں کا استعمال کیا جائے جس سے فیملی کے ساتھ بیٹھنے والا شخص شرمندی محسوس کرے ۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیج ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس سے اصلاح ہونی چاہیے اور ماضی میں اس کی مثالیں موجود ہیں ۔ انہوںنے مزید کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میر ے منہ سے کبھی بھی ایسی کوئی بات نہ نکلے جس سے فیملی کو ایک دوسرے سے شرمندگی محسوس ہو ، میں جگتوں کے ساتھ جسمانی حرکات سے بھی لوگوں کو محظوظ کرنے کی کوشش کرتا ہوں اور میرے اس سٹائل کوپسند کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں