بہترین کارکردگی پر SHOارسلان باری کو تعریفی سر ٹیفکیٹ مل گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ صدر جڑانوالہ ارسلان باری کو ”CCII” سرٹیفکیٹ دے دیا۔ یاد رہے کہ ایس ایچ او سب انسپکٹر ارسلان باری نے چارج سنبھالتے ہی جرائم پیشہ افراد کے قلع قمع کیلئے سرگرم ہو گئے، منشیات فروشوں’ جوائ’ قحبہ خانوں کے خاتمہ اور شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کیلئے کوشاں ہیں۔ کرائم فائٹر ایس ایچ او ارسلان باری کی تعیناتی کے بعد علاقہ میں لوٹ مار کی وارداتوں میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔ ان کی بہترین پرفارمنس کی بناء پر سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے ایس ایچ او سب انسپکٹر ارسلان باری کو ”سی سی ٹو” سرٹیفکیٹ سے نوازا۔ عمدہ کارکردگی پر سرٹیفکیٹ ملنے پر دوست احباب کی طرف سے ارسلان باری کو مبارکباد کے پیغامات مل رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں