8

بہتر انتظامی نظم و نسق شہریوں تک تیز رفتار سہولیات پہنچانے کی ضمانت ہے ،بریگیڈیئر بابر علاالدین

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرپرسن وزیراعلی پنجاب انسپکشن،سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹور یٹ بریگیڈیئر بابر علاالدین ستارہ امتیاز ملٹری (ر) نے کمشنر آفس میں کمشنر فیصل آباد ڈویژن راجہ جہانگیر انور سے ملاقات کی ۔ ملاقا ت میں ڈویژن کی مجموعی صورتحال ، ضلعی امور اور جاری انتظامی اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ کمشنر فیصل آباد نے ڈویژن میں جاری ترقیاتی کاموں، عوامی سہولت کے منصوبوں اور سروس ڈیلیوری کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔چیئرپرسن نے فیلڈ سٹاف کی کارکردگی،انسپکشن میکانزم، شفاف مانیٹرنگ اور عوامی شکایات کے حل سے متعلق ڈائریکٹوریٹ کے فوکس ایریاز پر روشنی ڈالی۔انہوں نے زور دیا کہ سرکاری اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر ہونے سے نہ صرف انتظامی اہداف پورے ہوتے ہیں بلکہ عوامی مسائل کے حل میں بھی تیزی آتی ہے۔ملاقات میں امن و امان کی صورتحال، مارکیٹ مانیٹرنگ، پرائس کنٹرول، ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل اور عوامی ریلیف اقدامات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں رہنماں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بہتر انتظامی نظم و نسق اور مربوط نگرانی ہی شہریوں تک موثر اور تیز رفتار سہولیات پہنچانے کی ضمانت ہے۔ بریگیڈیئر بابر نے کمشنر فیصل آباد کی کاوشوں کو سراہا اور ڈویژن میں جاری ترقیاتی و انتظامی امور کے لئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں