6

بہتر ایوسٹی گیشن کی بدولت ملزمان کو عدالتوں سے سزائیں دلوائی جارہی ہیں

چنیوٹ)نامہ نگار(وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن Never Againکے تحت چنیوٹ پولیس کی جانب سے عملی اقدامات جاری ہیں۔چنیوٹ پولیس کی جانب سے خواتین،بچوں، سے بدفعلی کے مقدمات میں بہتر پراسیکیشن،انوسٹی گیشن کی بدولت ملزمان کو عدالتوں سے قرار واقعی سزائیں بھی دلوائی جارہی ہیں۔ایڈیشنل سیشن جج بھوانہ میڈم ثمینہ اعجاز چیمہ نے تھانہ بھوانہ کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم امجد علی کو عمر قید اور تین لاکھ روپے جرمانہ کی سزائیں سنا دیں۔ملزم امجد علی نے گیارہ سالہ کمسن عمر نامی بچے کیساتھ فصل کماد میں بدفعلی کی تھی۔ملزم کیخلاف تھانہ بھوانہ میں زیردفعہ 376iii ت پ مقدمہ درج تھا۔ اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کا کہنا تھا کہ معیاری تفتیش کیساتھ ثبوتوں کو بہترین انداز میں عدالت کے سامنے پیش کرکے ملزمان کو سزائیں دلوائی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں