بہت جلد کشمیر کی آزادی کا سورج آب و تاب سے طلوع ہوگا،مریم نواز

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بہت جلد کشمیر کی آزادی کا سورج آب و تاب سے طلوع ہوگا۔ کشمیریوں کے یوم حقِ خودارادیتِ پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ یوم حق خود ارادیت پر کشمیری شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، آج مظلوم کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کو سلام پیش کرنے کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے 5 جنوری1949ء کو کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کو تسلیم کرایا، کشمیری بہن بھائی کئی دہائیوں سے بھارتی مظالم، بربریت کا سامنا کر رہے ہیں، پاکستان کشمیر کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت جاری رکھے گا، حکومتِ پاکستان کشمیر کاز کو متعلقہ فورم پر اجاگر کر رہی ہے۔عالمی برادری کشمیری عوام کو جائز حق دلانے میں کردار ادا کرے، کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے اور کشمیری عوام کی جدوجہد ہماری اپنی جدوجہد ہے، وہ دن دور نہیں جب کشمیر کی آزادی کا سورج آب وتاب سے طلوع ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں